ویب ڈیسک: عفت عمر نے عوام سے معافی مانگ لی۔ اداکارہ عفت عمر کو قبل از وقت ویکسینیشن لگوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل چند ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ اور انکے اہلخانہ کو ویکسی نیشن کی ڈوز دی جا رہی تھی تاہم وفاقی وزیر کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی۔ دریں اثناء، ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے ان کے گھر ٹرائل ویکسین کا بوسٹر لگانے آئی تھی۔ میڈیا میں معاملے کی غلط رپورٹنگ کی گئی۔
کچھ روز قبل عفت عمر کی جانب سے بھی ان الزامات کی تردید کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود اداکارہ پر ہونے والی تنقید ختم نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا گیا، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا مجھے معاف کر دیں، میں بہت شرمندہ ہوں۔ اداکارہ نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں اور توبہ کروں گی۔