پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،7 اپریل2021

04:40 PM, 7 Apr, 2021

شازیہ بشیر

گوجرانوالہ:خطرناک کورونا وائرس کی تیسری لہر، ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار226نئے مریض سامنے آگئے، ریجن میں کوروناوائرس کے شکار ،مریضوں کی تعداد6916ہوگئی، گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کےشکارمریضوں کی تعداد2053ہے،فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت

بہاولپور : محکمہ انسداد تحفظ جنگلی حیات نے نایاب پرندے اور جانور پکڑ لیئے ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔ نایاب پرندے اور جانور ٹرک میں لوڈ کر کےبلوچستان سے بہاولپور لائے گئے تھے ۔ پکڑے جانیوالے نایاب پرندوں اور جانور میں چکور ۔کونج ۔ مور اور مارخور شامل ہیں ۔ وائلڈ لائف افیسر ابرار احمد

کراچی:سرجانی کریم ڈینوگوٹھ میں رینجززکی کارروائی . بیبک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کاسرغنہ گرفتار . ملزم قتل اقدام قتل میں بھی ملوث ہے . ملزم دانش عرف کالا نے شرف ِآباد میں شاہ رخ قیصرنامی شہری سے پانچ لاکھ روپے لوٹنے کااعتراف کیا

اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیس دن کا پٹرولیم کا ذخیرہ برقرار رکھیں۔ کٹائی کا سیزن شروع ہونےسے پہلے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا سٹاک برقرار رکھنا لازمی ہے۔

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے رمضان کےلیے چینی 80 روپے میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا . رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن رمضان میں چینی فراہم کی جائے. عوام کو چینی اسی روپے فی کلو چینی فراہم کی جائے، چالیس شوگر ملز سے چینی پیداوار کے مطابق لی جائے گی، عدالت

مزیدخبریں