وزیراعظم کا فحاشی پر بیان، جمائما کا ردعمل بھی آ گیا

05:00 PM, 7 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی سے متعلق بیان پر انکی سابق اہلیہ جمائما خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

جمائما کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں جس عمران کو جانتی ہوں وہ کہا کرتا تھا کہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہیے ناکہ عورت پر۔

ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے سورہ النور کی آیات کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے آیات قرآنی شیئر کی، مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فحاشی کی ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ عوام سے براہ راست کال وصول کرنے کے ایک پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زنا کے بارے میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے کافی سخت قوانین بنائے گئے ہیں تاہم ایسے جرائم میں اضافے کی وجوہات کو بھی دیکھنا ضروری ہے ، ان میں سے ایک وجہ فحاشی کا پھیلنا ہے، ایسے واقعات کو روکنے کے لیے پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں