ایوانِ صدر کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کیلئے خط
05:37 AM, 7 Apr, 2022
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط بھیج دیا گیا۔ ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط بھیج دیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 48 5 (A) اور آرٹیکل 224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے۔ خط میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔