الیکشن کمیشن کی 90 روز میں عام انتخابات کروانے سے معذرت

11:44 AM, 7 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت کو خط کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کیلیے 4 ماہ درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 90 روز میں عام انتخابات کروانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کیلیے 4 ماہ درکار ہیں اس لیے اکتوبر میں ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہے۔ جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کے انعقاد کے لئے کلیدی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے بارہا خطوط لکھنے کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی۔حکومت کی جانب سی کی جانے والی اس تاخیر کو الیکشن کمیشن کے ذمےنہیں ڈالا جا سکتا۔ خیال رہے کہ صدر پاکستان عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو 90 دن میں عام انتخابات کرانے کیلیے خط لکھا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 48 فائیواے،224ٹو کے تحت صدر الیکشن کی تاریخ مقرر کریں گے ، اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
مزیدخبریں