اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

12:12 PM, 7 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔تحریک مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ ،خلیل طاہر ،سلمان رفیق نےاسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا اور پنجاب کےمعاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔تحریک کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔ واضح رہےکہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے ن لیگ کے منتخب ارکان کو اسمبلی داخلے سے روک دیا ، ن لیگ ارکان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے پہنچے تھے۔
مزیدخبریں