اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

12:24 PM, 7 Apr, 2022

احمد علی
کراچی : اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2.50 فیصد بڑھا دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 12.25فیصد کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کے پچھلے اجلاس کے بعد سے مہنگائی کا منظرنامہ مزید بگڑ گیا ہے، عالمی اجناس کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں گی۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ امریکی مرکزی بینک زیادہ تیزی سے شرح سود بڑھائے گا، امریکی شرح سود بڑھنے سے عالمی مالی حالات زیادہ سخت ہونے کا اندیشہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اوسط مہنگائی مالی سال 2022 میں 11 فی صد سے تھوڑی اوپر ہو گی اور مالی سال 2023 میں معتدل ہو جائے گی، رواں مالی میں جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے لگ بھگ 4 فی صد رہنے کا امکان ہے۔
مزیدخبریں