'بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا'

05:23 PM, 7 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت عظمی نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔
مزیدخبریں