ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا
06:21 PM, 7 Apr, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ' کل شام قوم سے خطاب کروں گا، قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔' وزیر اعظم نے کہا کہ ' پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا۔