عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

05:20 PM, 7 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے میڈیا کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ جاری ضابطہ اخلا ق کے مطابق ملک کی سالمیت خود مختاری اور عدلیہ کی آزدی کے خلاف کوئی مواد شائع اور جاری نہیں کیا جائے گا، انتخابی مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور امن عامہ میں خلل پیدا کرنے پر مبنی کو بیان شائع نہیں کیا جا ئے گا، اخبارات ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مذہب ،نسل ،جنس ،ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے گا، اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔ ضابطہ اخلا ق کے مطابق میڈیا کو الیکشن مہم کے دوران پولنگ کے دن امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے ، میڈیا سرکاری اخراجات سے چلنے والی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنے ۔ میڈیا ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار کے خلاف الزامات کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن سے رابط کرے۔ ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک میڈیا کو نتائج کی خبر دینے سے روک دیا گیا ۔ میڈیا کے نمائندے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔
مزیدخبریں