سعید انور لیجنڈ ہیں ، خواہش ہےانکی طرح اپنا نام بناؤں،صائم ایوب

10:12 PM, 7 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ سعید انور لیجنڈ ہیں ، خواہش ہےانکی طرح اپنا نام بناؤں۔ صائم ایوب نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پ اکستان ٹیم میں کوئی بھی رول ملے اس کیلئے تیار ہوں، پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کپتانی کو بہت انجوائے کیا، بابر اعظم ہمیشہ سسینئر کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ تینوں فارمیٹس کیلئے تیار رہوں، بہت سارے ورلڈ کلاس باولرز ہیں جن کو نیٹ میں کھیلتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ کرکٹ میں کافی فرق ہے، جب کھلاڑی پاکستان کی جرسی پہنتا ہے تو پریشر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اپنے ملک کیلئے کھیلوں، انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے ۔ صائم ایوب نے مزید کہا کہ سعید انور سمیت دیگر بیٹرز کی ویڈیو دیکھ چکا ہوں،سعید انور لیجنڈ ہیں ، خواہش ہے سعید انور کی طرح اپنا نام بناؤں۔
مزیدخبریں