چلاس لینڈسلائیڈنگ میں شہید نائب صوبیدارکی نمازجنازہ ادا

11:14 AM, 7 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: چلاس کے قریب  لینڈسلائیڈنگ میں شہید نائب صوبیدار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر  )کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید   کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے فیصل آباد کو روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چلاس میں لینڈ سلائیڈ کی زد میں آنے والا نائب صوبیدار خالد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا تھا۔4 اپریل کو گونار فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ کھولنے اور پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ایف ڈبلیو او کی ٹیم موقع پر پہنچی، کلیئرنس کے عمل میں ایک اور تودہ گرنے سے ایف ڈبلیو او کے اہلکار زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے نائب صوبیدار خالد نصیرزخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا، زخمی ہونے والے لانس نائیک عظمت اور وسیم کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں