رینجرز کی جانب سےرمضان المبارک اور عیدالفطرپر سیکورٹی کےانتظامات مکمل

12:44 PM, 7 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے موقع پر شہر اور صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہےکہ آخری عشرے کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کے لیے رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری عشرے اور عید الفطر کی تیاریوں کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمرشل ایریاز اور تفریحی مقامات میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیاگیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔کسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، پر دیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرزمددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 

مزیدخبریں