ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا

02:23 PM, 7 Apr, 2024

پبلک نیوز: ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا، یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کامیاب سفارتکاری کا ایک اور ثمر حاصل کرلیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔

گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔

اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ میں نہیں ہے۔

اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور ہمارے طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

مزیدخبریں