پبلک نیوز: وزیراعلی پنجاب کی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺمیں آمد، مریم نواز شریف نے روضہء رسول ﷺپر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔