(ویب ڈیسک ) غیر ملکیوں سمیت متاثر شہریوں سے آئی فون قیمتی گھڑیاں اور جیولری اور نقدی چھین لی گئی ۔
تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی کی بڑی ورادت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے غیر ملکیوں سمیت 6 شہریوں کو 6 گھنٹے تک اغواء کئے رکھا ، ملزمان اغواء کے دوران غیر ملکیوں سمیت شہریوں پر تشدد کرتے رہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں سمیت متاثر شہریوں سے آئی فون ، قیمتی گھڑیاں اور جیولری اور نقدی چھین لی گئی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا ،ملزمان نے کیش نہ لانے کی صورت میں دیگر مغوی شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
اس حوالے سے متاثرہ شہریوں نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دے دی ہے۔