شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

09:12 PM, 7 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   ملک  میں   شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رویت ہلال  کمیٹی کے چیئرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گے  جس میں  کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی کے  حکام شریک ہوں گے جبکہ   رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوگا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے،جس میں   شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی   شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا اور  انسانی آنکھ سے نظر آنے کیلئے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

مزیدخبریں