جعفر ایکسپریس میں خاتون ملزمہ سے منشیات برآمد

10:20 PM, 7 Apr, 2024

 ویب ڈیسک:معاشرے میں جرائم کی فضا میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے، نوسرباز خواتین بھی متحرک ہوچکی ہے جبکہ منشیات کا مکروہ دھندہ بھی شروع کیا ہوا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے ملک کےبیشتر حصوں میں اودھم مچا رکھا ہے، گلی، محلوں اور گھروں کی دہلیز پر بھی لوگ محفوظ نہیں رہے،چوری، ڈکیتی ، قتل ، اغوا کی وراداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں، خواتین ،بزرگ ،بچےجرائم پیشہ افراد کا نشانہ بن رہے ہیں، پولیس بھی ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے ایکشن میں ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیوں کی جارہی ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ سے منشیات برآمد کرلی ہیں، جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 سے خاتون ملزمہ بڑی مقدار میں منشیات لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
خاتون 1.550 کلو آئس اور 335 گرام ہیروئین جہانگیرہ سے گوجرانوالہ بذریعہ ٹرین اسمگل کرنے میں ناکام رہی اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین چیکنگ کے دوران ریلویز پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئی۔

 ملزمہ کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں