پاکستان کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں نہیں بلایا گیا ؟
11:28 AM, 7 Aug, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سلامتی کونسل میں پاکستان کو نہ بلانے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا شدید احتجاج، پاکستان کو سلامتی کونسل اجلاس میں نہ بلانا اقوام متحدہ کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے جانے والے ایک خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ایک این جی او کو سلامتی کونسل اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا مگر پاکستان کو نہیں، ہمیں اس سے قبل ہی سلامتی کونسل میںبھارتی سربراہی کی وجہ سے شفافیت کی امید قطعاً نہیں تھی،پاکستان نے سلامتی کونسل کے اقوام متحدہ سے متعلق اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی جہاں پر افغان کے نمائندے کو تقریر کرنے کی اجازت دی گئی۔ منیر اکرم نے ایک بار پھر پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرگز افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو نہیں بلایا گیا ہے جبکہ اس اجلاس میں افغانستان ، بھارت ، برطانیہ، چین، فرانس اور دیگر ممالک نے شرکت کی ۔