پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7اگست2021
01:10 PM, 7 Aug, 2021
سندھ میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراعلی سندھ، معاون خصوصی صحت، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور محمد عبدالعزیز، صوبائی وزراء راجہ بشارت، یاسمین راشد، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا موجودہ حکومت کے دوسرے مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹس۔ وفاقی وزارتوں اداروں اور محکموں میں 404 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی خوردبرد ہوئی پاکستان ریلوے کی جانب سے آج کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری کرونا ویکسین کے حوالے سے سنگین غفلت، پبلک نیوز کے رپورٹر کو پہلی ڈوز ساینو فام لگی جبکہ دوسری ڈوز ساینو ویک لگائی گی.ایڈوانس ڈاینگسٹک لیب کا غلطی ماننے کا انکار