چکوال میں انگور کے باغات حکومتی توجہ کے منتظر

03:00 PM, 7 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: سرد علاقوں کے پھل انگور کا نام آتے ہی منہ میں رس گھلنے لگتا ہے۔ اب انگور کی مختلف اقسام کو چکوال میں بھی انگور کے باغات لگائے جا رہے ہیں اور یہ شاہی پھل ہر خاص و عام کو میسر ہے۔ پھلوں میں انگور کو منفرد حیثیت حاصل ہے یہ پھل بیل پر گچھوں کی صورت جلوہ گر ہوتا ہے اور ایک گچھے میں 300 تک انگور کے رسیلے دانے اگ سکتے ہیں۔ عالمی ماہرین نے جب سے خطہ پوٹھہوار کو انگور کی کاشت کے لیے بہترین علاقہ قرار دیا ہے سرد علاقوں کے اس پھل کے چکوال کے علاقوں میں بھی باغات لگائے جارہے ہیں۔ چند لاکھ روپے کی لاگت اور مناسب دیکھ بھال سے انگور کے باغات پھلنے پھولنے لگتے ہیں جن سے بڑی مقدار میں پھل حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فارمرز کا رجحان انگور کی کاشت کی جانب بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ انگور سے جام، جوس، جیلی اور تیل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش بھی انگور سے بنتی ہے۔ حکومتی سطح پر اگر انگور کے کاشتکاروں کی سرپرستی کی جائے تو چکوال میں کاشت ہونے والا انگور بیرون ملک درآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں