پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،7اگست2021
04:10 PM, 7 Aug, 2021
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے میڈل راونڈ میں تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے، وہ ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہے سندھ میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراعلی سندھ، معاون خصوصی صحت، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارے آس پاس تمام ممالک اپنی ٹی وی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ میڈیاکی جدت پر خصوصی توجہ دی جائے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور محمد عبدالعزیز، صوبائی وزراء راجہ بشارت، یاسمین راشد، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا پاکستان ریلوے کی جانب سے آج کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری