’افغانستان نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے‘

06:41 PM, 7 Aug, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان نمائندے نے پاکستان پر من گھڑت الزامات لگائے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ پر نظر ہے۔ پاکستان کو سلامتی کونسل میں بات کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔ زاہد حفیظ کا مزید کہنا ہے کہ افغان نمائندے نے پاکستان کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے۔ پاکستان افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کا ہمسایہ اور امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزیدخبریں