ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، شعیب اختر
10:35 AM, 7 Aug, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر نےگُھٹنوں کی سرجری کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے اس آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی ہے۔ سابق فاسٹ بالر نے مداحوں کو اپنی طبعیت سے آگاہ کیا اور یہ بتایا کہ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہیئں؟، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا ہی نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی ہیں لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔