اسرائیل کے غزہ پرحملوں سے ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی
12:05 PM, 7 Aug, 2022
اسرائیل کے غزہ پر مسلسل اور شدید فضائی اور راکٹ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے جس میں چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ تازہ کارروائی ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر، مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں فلسطین کے اسلامک جہاد گروپ نے کہا کہ شہدا کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ حماس نے بھی سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مزاحمتی گروپ متحد ہیں۔ فلسطینی علاقوں کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ Lynn Hastings نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ غزہ میں شدید بحران کے دوران ایندھن، خوراک اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔