شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانا شرمناک ہے، وزیراعظم
12:06 PM, 7 Aug, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. انہوں نے کہا متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے. اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔