پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے: عمران خان

01:31 PM, 7 Aug, 2022

احمد علی
سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌خان نے کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے، کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے۔مجرموں کےبرسرِاقتدارگروہ، جسےتبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااور انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
مزیدخبریں