الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ، ذرائع

04:40 PM, 7 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے مشاور ت کی کہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں یا نہیں، نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی،اس حوالے سے قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی) کا چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا۔
مزیدخبریں