ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی

08:07 PM, 7 Aug, 2023

احمد علی
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے کا ہوگیا ہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
مزیدخبریں