سندھ ہائیکورٹ: گیس لیکیج سے کنٹین میں دھماکا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

10:59 AM, 7 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار کی کنٹین میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی شدت سے دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ مکمل کر لی تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نیو بار کی کنٹین میں دھماکا ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے بار کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔ کینٹین میں رات کو گیس کھلی چھوڑ دی گئی تھی۔ صبح ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں