پیرس اولمپکس ، بھارت کی سونے کا تمغا جیتنے کی واحدامید بھی ختم

12:50 PM, 7 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: ٹوٹی کہاں کمند۔۔۔ بھارتی خاتون پہلوان فائنل میں پہنچ کر نااہل قرار، بھارت کی سونے کاواحد تمغا جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ 

  پیرس اولمپکس میں بھارتی دستے نے خواتین کی ریسلنگ 50 کلوگرام کے زمرے سے ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کی خبر شیئر کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  گزشتہ رات ونیش کی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آج صبح اس کا وزن 50 کلو سے کچھ گرام زیادہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے انھیں اس ایونٹ کے فائنل میچ سے روک دیا گیا ہے۔

وینش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد میڈل میچ میں اب کسی کو بھی چاندی کا تمغہ نہیں دیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں اب صرف گولڈ اور کانسی کا ہی تمغہ دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس ایونٹ میں انھوں نے جاپان اور یوکرین کی پہلوان کو کوارٹر اور سیمی فائنل میں شکست دی تھیں۔

 بھارت کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا سمیت راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے وینش کو مبارک باد بھی  دےدی تھی۔

مزیدخبریں