احتجاجی ملازمین نےبنگلہ دیشی مرکزی بینک کے گورنر سمیت دیگر سے جبری استعفیٰ لے لیا

01:33 PM, 7 Aug, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد بنگلہ دیش کا مرکزی بنک انتہائی عدم استحکام کا شکار ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 4 ڈپٹی گورنرز اور مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ سے جبری استعفی لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 200 ملازمین کے گروپ نے مرکزی بینک کے گورنر، 4 ڈپٹی گورنرز کے استعفے کا مطالبہ کیاتھا۔ احتجاجی ارکان نے تمام ڈپٹی گورنرز کو خالی کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا۔

گروپ نےمشیروں اور مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ کا بھی استعفیٰ طلب کیا۔ احتجاج ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بینک کے اعلیٰ افسران بینکنگ سیکٹر میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے ذمہ دار تھے۔

مزیدخبریں