خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اوراغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت

03:59 PM, 7 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔

آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان  کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج خالد ارشد  نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر ملزمان کے حوالے تفتیشی رپورٹ پیش کریں،جو ملزم بے گناہ ہے اسکو چھوڑنا ہے اور جو گنہگار ہے اسکے خلاف ثبوت دیں۔

وکیل خلیل الرحمان قمر   نے کہا کہ جو ملزمان بے گناہ تھے انکو کلئیر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان آمنہ عروج کے  شریک جرم ساتھی ہیں،ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرکے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں