پسند کی شادی پر اسلام آباد میں لڑکی کا بہیمانہ قتل

04:25 PM, 7 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں حملہ کیا گیا جس میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ شوہر شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر تیز دھار والے آلے سے کئی وار کیے۔ لڑکی شدید زخمی ہوئی اور اُس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی اس شادی پر لڑکی کے گھر والے اُس سے شدید نالاں تھے۔ لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی۔واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی،مقتولین نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی۔ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے۔ملزمان لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے۔

ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرینگے،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ سراغ لگاکر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

مزیدخبریں