بھارتی اتھلیٹ نااہل قرار دینے پر اولمپک میں بےہوش، اسپتال داخل

04:33 PM, 7 Aug, 2024

طیبہ نقشی

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی :نااہل قرار دیے جانے کے بعد بھارتی خاتون ریلسر ونیش پھوگاٹ ہوئیں بیہوش، پیرس کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق منزل کے اتنے قریب پہنچ کر اس کو کھو دینے کا صدمہ پھوگاٹ برداشت نہیں کر پائیں اور ان کی حالت خراب بتائی جارہی ہے۔

پنا وزن کم کرنے کے لیے ونیش پھوگاٹ نے جی توڑ محنت کی، لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی۔

 منگل کی شب 50 کلوگرام وزن والے زمرہ کے فائنل میں پہنچنے والی ونیش پھوگاٹ کا وزن مقرر حد سے 2 کلوگرام زیادہ تھا اور اسے کم کرنے کے لیے انھوں نے اپنا خون پسینہ ایک کر دیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سیمی فائنل میچ جیتنے کے دوران وہ تقریباً 52 کلوگرام کی تھیں اور پھر اپنا 2 کلو وزن کم کرنے کے لیے جسم سے خون تک نکالا، پھر بھی وہ اس مقرر حد سے زیادہ رہیں جو انھیں فائنل میں اترنے کی اجازت دیتا۔

سپورٹس اسٹار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ونیش نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے سائیکل چلائی، اسکیپنگ کی۔ اتنا ہی نہیں، اس کھلاڑی نے اپنے بال و ناخون بھی کاٹے۔ وزن کم کرنے کی کوشش میں اس کھلاڑی نے اپنا خون تک نکالا، لیکن یہ کھلاڑی پھر بھی 50 کلو 150 گرام تک ہی پہنچ پائی۔

قابل ذکر ہے کہ کشتی میں کسی بھی پہلوان کو صرف 100 گرام زیادہ وزن کی چھوٹ ملتی ہے۔ یعنی ونیش اگر 50 کلو 100 گرام کی ہوتیں تو وہ فائنل مقابلہ کھیل سکتی تھیں۔ لیکن ان کا وزن 50 گرام زیادہ نکلا اور اسی وجہ سے ان کا اولمپک میڈل جیتنے کا خواب چکناچور ہو گیا۔

مزیدخبریں