قومی اسمبلی تحلیل ،نگران  حکومت بھی آسکتی ، منظور وسان کی پیشگوئی

05:05 PM, 7 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی سینئر رہنما   منظور وسان نے ملک، حکومت ، سیاستدانوں سے متعلق بڑی پیشگوئیاں کردیں۔

پی پی رہنما منظوروسان نے پیشگوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کے بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں۔

پی پی رہنما نے   کہا  کہ ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔  انکو اس حدتک نہیں جانا چاہئے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے، عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ  ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں