پاکستان کہانی، تصور سے تصویر تک

07:26 PM, 7 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ہجرت کے دوران بھارتی فوج نے مسلمانوں کے قافلوں پر حملے کیے۔

ان حملوں میں لاکھوں مسلمان ہجرت کے دوران ہی شہید ہو گئے۔اس ظلم و ستم کی داستان سنتے ہیں تاج  بی بی سے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ ظلم دیکھا ہے۔ 

تاج  بی بی کا کہنا تھا کہ ہم تو شہر میں رہنے والے تھے، ہمیں تو اتنی زیادہ مشکلات نہیں پیش آئیں،  لیکن آئیں تو تھے ہمارے جو گاؤں میں رہنے والے تھے، وہ ہجرت کر کے آتے تھے قافلوں کے ذریعے ان بیچاروں کا کوئی حال نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان مسلمان لڑکیوں نے زندہ کنوؤں میں چھلانگیں لگا لی تھیں اور کنویں اتنے  بھر گئے کہ اوپر سے ان کی لاشوں کو اٹھایا۔

اس لیے تو کہانا

قلم ہوے سر قلم ٹٹیاں

سینے دے وچ بلماں ٹٹیاں

عزت دی اس ٹہنی نالوں

اظہری بانوں  سلماں ٹٹیاں

تاں جا کے اے موقع بنیا

پاکستان کوئی سوکھا بنیا

آزادی کی فضاء میں سانس لینے کے لیے مسلمانوں نے لاکھوں جانیں قربان کیں، اس آزادی کی قدر کیجیے۔

مزیدخبریں