عالیہ حمزہ کی رہائی کے بعد کے کی ویڈیو، عمران خان کے حق میں نعرے

07:57 PM, 7 Aug, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:(محمدساجد)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ تقریباً 15 ماہ جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوگئی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالتی حکم پر طویل عرصے بعد گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، عالیہ حمزہ کا جیل کے باہر موجود کارکنان نے شاندار استقبال، ان کی گاڑی پرپھول برسائے گئے، رہائی کے فوری بعد اپنے لیڈر عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں عالیہ حمزہ نے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کی روبکار آج گوجرانوالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا اور وہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

مزیدخبریں