اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے کے 3 دن چھٹی کا اعلان

08:07 AM, 7 Dec, 2022

احمد علی
لاہور میں اسموگ کی وجہ سے اب سکول بروز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں اسموگ کی وجہ سے سکول ہفتے میں تین دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور آ سر فہرست ہے۔ آلودگی کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مزیدخبریں