وزیراعظم سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

04:48 PM, 7 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب نونگ رونگ نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نومبر 2022 میں اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاک- چین دوستی مزید مضبوط ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے قابل اعتماد دوست تھے جن کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور چینی سفیر نے حالیہ اعلیٰ سطحی دورے کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں کے بہترین نتائج کے لیےمعاہدوں کے فالو اپ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
مزیدخبریں