اسلام آباد : سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
05:20 PM, 7 Dec, 2023
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکشن کی جانب سےموسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے سرکاری تعلیمی ادراے 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری 2024 سے بحال ہو نگی۔