ویب ڈیسک :دفتر خارجہ نے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو شام کا سفر کرنے سے گزیر برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزی میں کہا کہ ’حالیہ واقعات اور بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے تک شام کا غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
ایڈوائزی میں مزید کہا گیا کہ ’جو پاکستانی شہری شام موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور دمشق میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔‘
پاکستانی دفترِخارجہ کی ترجمان نے جمعرات کو شام میں بڑھتے ہوئے تشدد کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
شام کے سفر سے گریز کریں، پاکستانی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
10:40 AM, 7 Dec, 2024