آسٹریلیا کا گاؤٹ گاؤٹ دنیا کا ،چوتھا تیز ترین رنر

11:03 AM, 7 Dec, 2024

 ویب ڈیسک : آسٹریلیا کے نوعمر  اتھلیٹ گاؤٹ گاؤٹ نے 100 میٹر کی دوڑ میں انڈر۔۔ 18 تاریخ کا ریکارڈ  قائم کیا ہے ۔

کوئنز لینڈ میں آل سکولز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گاؤٹ گاؤٹ نے  10.04 سیکنڈز میں 100 میٹر کا سفر طے کیا۔ اسے انڈر 18 کی  تاریخ کا چوتھا تیز ترین ریکارڈ کہا جارہا ہے ۔ ناقدین گاؤٹ گاؤٹ کا موازنہ یوسین بولٹ سے کررہے ہیں۔

یہ  دوڑ  موسم گرما میں  منعقد ہوئی تھی اور اس میں ہوا کی مدد  شامل تھی  اس لئے اسے سرکاری ریکارڈ میں شمار نہیں کیا جاتا،  لیکن یہ کسی بھی عمر کے آسٹریلیائی سپرنٹر کی طرف سے اب تک کا قائم کیا گیا چوتھا تیز ترین ریکارڈ تھا۔

18 سے کم عمر کا اب تک کا تیز ترین وقت 2021 میں امریکی سپرنٹر ایریون نائٹن نے 9.99 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ 

ان کے ہم وطن جیلنی واٹکنز اور تھائی سپرنٹر پوریپول بونسن بالترتیب 2021 اور 2023 میں 10.02 رنز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

  ایک بار ٹیل ونڈ گرنے کے بعد، گاؤٹ نے  آل اسکولز ٹورنامنٹ کے فائنل میں  باقاعدہ تسلیم شدہ 10.17 سیکنڈز کا اسکور کیا  جو چھٹا تیز ترین انڈر 18   ریکارڈ ہے   اس سے قبل سابق ​​آسٹریلیائی انڈر 18 ریکارڈ 10.27 سیکنڈز کے ساتھ سبسٹین سلطانہ کے پاس تھا۔ .

گاؤٹ 2022 میں اس وقت منظرعام پر آئے جب انہوں نے 14 سال کی عمر میں 10.57 سیکنڈ میں 100 میٹر  کا فاصلہ طے کیا۔ 

اگست میں اس وقت اور بھی توجہ حاصل کی جب اس نے 2024 ورلڈ ایتھلیٹکس U20 چیمپئن شپ میں 200m  کا فاصلہ محض 20.60 سیکنڈز  میں طے کیا – 2002 میں 15 سالہ بولٹ کے مقابلے میں 0.01 سیکنڈ تیز، جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ گاؤٹ  آج بروز ہفتہ کوئنز لینڈ میں 200 میٹر کے ایونٹ میں دوڑیں گے۔

مزیدخبریں