نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ،انگلش باؤلر اٹکنسن کی ہیٹ ٹرک

01:01 PM, 7 Dec, 2024

  ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران  انگلش فاسٹ بولر گس اٹکنسن  کی ہیٹ ٹرک کرلی۔  ہیٹ ٹرک کرینوالےانگلینڈ کے 15 ویں فاسٹ باؤلر بن گئے۔

ایٹکنسن نے 8.5 اوورز میں 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے آل راؤنڈر نیتھن اسمتھ، میٹ ہنری اور سابق کپتان ٹم ساؤتھی کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 

جبکہ اوپننگ بلے باز ڈیون کونوے (27 گیندوں پر 11 رنز) نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

 یادرہے 2021 میں  جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے آخری کھلاڑی تھے جنہوں نے کیرن پاول، جیسن ہولڈر اور جوشوا ڈی سلوا کو آؤٹ کیا۔

اٹکنسن سے پہلے معین علی انگلینڈ کے آخری کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی۔ معین نے جولائی 2017 میں انگلینڈ کے اوول میں ڈین ایلگر، کگیسو ربادا اور مورنے مورکل کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مردوں کے ٹیسٹ میں 47 اور خواتین کے ٹیسٹ میں تین کے ساتھ یہ کھیل کی تاریخ میں 50 ویں ٹیسٹ ہیٹ ٹرک تھی۔

اٹکنسن کی ہیٹ ٹرک کا آغاز ناتھن اسمتھ کے اسٹمپ پر ہونے سے ہوا جب گیند ان کے دستانے سے ٹکرا گئی۔ اگلی وکٹ میٹ ہنری کی تھی جو تیز باؤنسر کا شکار بنے جسے انہوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی گلی میں بین ڈکٹ کے پاس گئی اور تیسری وکٹ ساؤتھی کی گری جنہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا گیا۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس میں ہیری بروک نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ اولی پوپ نے بھی 66 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز صرف 125 رنز تک محدود رہی۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنا لیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کو 533 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں