ویب ڈیسک: میاں چنوں کے علاقے نوری سہاگ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق میاں چنوں میں شادی کے فنکشن میں خواجہ سراء کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے نوری سہاگ میں شادی کے فنکشن میں خواجہ سراء کو گولی مار دی گئی۔
گولی لگنے سے خواجہ سراء عمر عرف ناز موقع پر جاں بحق ہو گیا، خواجہ سراء عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ رقص پسٹل سے گولی مار کر خواجہ سراء کو قتل کیا۔
مقتول کی لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ اسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔