پاکستانیوں کیلئےخوشخبری، PIAکی یورپ پروازیں بحال ہوگئیں

01:57 PM, 7 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پی آئی اے نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس کی روانگی 10 جنوری 2025 کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گی، جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن چلائی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پرواز 10 جنوری کی صبح 11:30 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ شیڈول مسافروں کی سہولت کے لحاظ سے انتہائی پرکشش ہے، جس کے تحت مسافر ناشتا پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھا سکیں گے۔

مزیدخبریں