سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، اشتعال انگیز بیانات،مزید13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

03:30 PM, 7 Dec, 2024

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات اور پروپیگنڈا کرنے والے  مزید 13ملزمان کے خلاف   ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز،حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کررکھا ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب اور بابر مظفر شامل ہیں،شیر عظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک پر بھی مقدمات درج کرلیئے گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کا تعلق  گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ ،رحیم یار خان،مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب سے ہے،اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں،ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں