راناثنا اللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

03:33 PM, 7 Dec, 2024

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 12 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وارنٹ گرفتاری تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج ایک مقدمے کی بنیاد پر جاری کیے گئے جو کہ 2020 میں گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں رانا ثنا اللہ پر کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مقدمے میں خرم دستگیر اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ پولیس نے رانا ثنا اللہ کے مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا تھا۔

مزیدخبریں