روس اور امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری شام چھوڑنے کی ہدایت

04:12 PM, 7 Dec, 2024

ویب ڈیسک : روس اور امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری شام چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں "جب تک کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔"

محکمۂ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے سکیورٹی الرٹ میں کہا، "ملک کے طول و عرض میں مسلح گروپوں کے درمیان فعال جھڑپوں کے ساتھ سلامتی کی صورتِ حال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے۔ محکمہ امریکی شہریوں سے تاکید کرتا ہے کہ وہ فوراً شام سے نکل جائیں جبکہ کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔"

دوسری طرف روس نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ 

واضح رہے روس شام کی بشار الاسد حکومت کا اہم اتحادی ہے۔

جمعہ کو دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ کمرشل فلائٹس پکڑیں اور شام سے نکل جائیں۔ کیونکہ شام میں فوجی اور سیاسی حوالے سے صورت حال مشکل ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں