ڈی جی آر ای وزارت تعلیم مدارس کی رجسٹریشن کو سہل، تیزرفتار اور شفاف بناتا ہے

10:23 PM, 7 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ڈی جی آر ای (DGRE) اور سوسائٹی ایکٹ کے مابین تقابل ایک چشم کشا حقیقت ہے، جہاں ڈی جی آر ای وزارت تعلیم کے ماتحت ایک منظم اور معیاری نظام کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کو سہل، تیزرفتار اور شفاف بناتا ہے۔

وہیں سوسائٹی ایکٹ وزارت صنعت و تجارت یا وزارت داخلہ کے تحت مدارس کو نہ صرف غیرمعیاری قانونی جکڑبندیوں میں جکڑتا ہے بلکہ رجسٹریشن کے پیچیدہ مراحل، بھاری فیسوں اور کاغذی بوجھ تلے دبانے کے مترادف ہے۔
جب پاکستان کے باقی تمام تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم سے منسلک ہیں تو دینی تعلیمی ادارے وزارت صنعت و تجارت یا وزارت داخلہ سے منسلک ہونے کی کوئی منطقی وجہ موجود نہیں ہے۔
مدارس کو عصری علوم کی فراہمی، طلبہ و طالبات کی تکنیکی تربیت، بیرونِ ملک طلبہ کے ویزا مسائل کا حل اور تعلیمی ترقی کی راہ ہموار کرنا ڈی جی آر ای کے کارناموں میں شامل ہیں، جبکہ سوسائٹی ایکٹ میں مدارس کو سیاسی سازشوں اور قانونی بلیک میلنگ کا شکار ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔

مدارس کے قائدین کی دہائیوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ڈی جی آر ای کے تحت نئے تعلیمی بورڈز کی فوری مشاورت کے بعد ایک جامع پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تاکہ اس نظام کی افادیت اور سوسائٹی ایکٹ کے نقصانات کو واشگاف الفاظ میں عوام کے سامنے لایا جا سکے۔

مزیدخبریں